Uncategorized

پنجاب کا ابنِ زیاد ، عزاداری کے خلاف سرگرم ، روالپنڈی میں عزاداری سے مربوط تبرکات کی فروخت پر پابندی

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)مملکت خداداد پاکستان میں نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین ؑ کی عزاداری جرم بن گئی ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ بنی ضلع کے ایس ایچ او کی ہدایت پر علاقہ میں موجود عزاداری کے تبرکات کی دکانوں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی تبرکات کی خرید و فروخت نہیں کریں گے اور اگر کو ئی بھی دکاندار ایسا کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
راولپنڈی پولیس کے اس اقدام ماتمی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے،ان کا کہنا ہے کہ نواسۂ رسولؐ کی عزاداری کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے پنجاب میں سیکیورٹی کے نام پر عزائے حسینی ؑ کو محدود کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور اس میں ہر سال نئے نئے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی انتظامیہ وقت کے ابنِ زیاد (شہباز شریف) کے ایماء پر عزاداری پر قدغن لگا رہی ہے مگر وہ یہ شاید بھول گئے ہیں کہ حسینیتؑ کی آواز کو دبانے کی جس جس نے کوشش کی وہ خود اس دنیا سے مٹ گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button