مجلس وحدت مسلمین کی درخواست پر رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کے لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساںادارہ)رانا ثناء کی نااہلی کہ لیےمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل، لاہور ہائی کورٹ کہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کی نااہلی کے لیے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ۔،دو دکنی بنچ انٹر کورٹ اپیل پر آج سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اپیل کو سننے گا۔بنچ مسٹر جسٹس شاہد کریم کی جانب سے درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔ انٹرا کورٹ اپیل مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے ایڈوکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے دائر کی ہے۔ اپیل میں چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور الیکشن کمیشن پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر اپیل کنندہ ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماذل ٹاون کی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے بارے میں بیانات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے ایسے بیانات سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ صوبائی وزیر قانون آرٹیکل 63،62 پر پورا نہیں اترتے۔ناصر شیرازی نے کہا کہ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا، عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت فوری طور پر رانا ثنااللہ کو صوبائی اسمبلی کی نشت سے نا اہل کرے۔ واضح رھے کہ پنجاب کہ صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو شیعہ قرار دے کر فیصلہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی تھی جس پہ مجلس وحدت کہ رہنما ءناصر شیرازی نے کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔