Uncategorized
شیعہ علماء کونسل کا امریکہ کے خلاف احتجاج کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا احمقانہ اقدام ہے ،علامہ عارف
پھالیہ ـ ۔شیعہ علماء کونسل پاکستان نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت قرار دینے کیخلاف ملک گیر احتجا ج کا اعلان کر دیا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نےشیعہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا اور سفارت خانہ منتقل کرنے کااعلان احمقانہ اقدام ہے ،امت مسلمہ کو متحد ہو کر استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا،امریکی منافقانہ کردار کھل کر سامنے آ گیا ہے