Uncategorized

قائداعظمؒ نے برصغیر کے مسلم نوجوانوں کے اندر حوصلہ پیدا کیا، قمر عباس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان کی جدوجہد کی بدولت دنیا کے نقشے میں پہلی اسلامی ریاست پاکستان کے نام سے قائم ہوئی، جس نے عالمی دہشتگرد غاصب ریاست صہیونی اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے سے واضح انکار کیا، جو کہ پاکستانی استقامت اور جرأت کی بڑی مثال ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں قمر عباس غدیری نے کہا کہ تحریک پاکستان کی عظیم جدوجہد اس بات کی گواہ ہے کہ برصغیر کے مسلم نوجوانوں نے انتہائی نامساعد حالات اور بے سروسامانی کے عالم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا پیغام گھر گھر پہنچایا، ان سرفروشوں کی قیادت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نوجوان طلبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ نے برصغیر کے مسلم نوجوانوں کے اندر حوصلہ پیدا کیا اور اس مشکل گھڑی میں قائداعظم نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تعمیر پاکستان کی راہ میں مصائب اور مشکلات کو دیکھ کر نہ گھبرائیں، نومولود اور تازہ وارد اقوام کی تاریخ کے متعدد ابواب ایسی مثالوں سے بھرے پڑے ہیں کہ ایسی قوموں نے محض قوت ارادی، توانائی، عمل اور عظمت کردار سے کام لیکر خود کو بلند کیا، آپ خود بھی فولادی قوت ارادی کے مالک اور عزم وارادے کی دولت سے مالا مال ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button