مریم نواز کی توہین رسالت و بی بی فاطمہؑ، نواز شریف کو رسول اللہ اور خود کو بی بی فاطمہ سے تشبیہ
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی بیٹی نے سوشل میڈیا کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے خود کو بی بی فاطمہ (س) سے تشبیہ دیتے ہوئے گستاخی کی ہے کہ میں اپنے بابا ( جھوٹے نوز شریف) کے لئے فاطمہ ؑ کا کردار ادا کررہی ہوں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا کنونش سے خطاب کرتے ہوئے اس نجس عورت نے کہا کہ جب رسول(ص) نماز پڑھتے تو کفار ان پر گندگی پھنکتے اور جناب فاطمہ وہ گندگی صاف کرتی اور روتی تھیں، لیکن رسول کو فتح ملی کیونکہ وہ حق پر تھے ، تو تمھارا لیڈر یعنی نواز شریف میرا بابا بھی حق پر ہے اور میں اپنے باباکے لئے فاطمہ (س) کا کردار ادا کررہی ہوں۔مریم نواز نے خود کو جناب فاطمہ (س) سے تشبیہ دینے سے قبل حضرت فاطمہ (س) کا وہ قول ہی یاد کرلیا ہوتا جسمیں آپ (س) نے فرمایا ” تم سے بہترین عورت وہ ہے جسے ناکوئی نامحرم دیکھے اور نا وہ کسی نامحرم کو دیکھے” جبکہ مریم نواز جب خود کو حضرت فاطمہ (س) سے تشبیہ دے رہی تھیں اُس وقت ہزاروں نامحروموں کا مجمع انکی جانب متوجہ تھا۔واضح رہے کہ مریم نواز نے رسول اعظم (ص) سے ایک ایسے شخص کو نسبت دی ہے جس کو سپریم کورٹ نے جھوٹا قرار دیا ہے ،جو کرپٹ ہے، جو ظالم ہے، جو فرعوں و یزید جیسا کردار رکھتا ہے ،لہذا ہم فاضل عدالت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ مریم نواز اور نواز شریف پر توہین رسالت (ص) کے تحت مقدمہ درج کرکے انکو قرار واقعی سزا سنائیں۔دھیاں رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کے شوہرکپٹن صفدر مریم نواز کو دختر حضرت فاطمہ (س) بی بی زینب ؑ سے تشبیہ دی تھی۔