Uncategorized

زائرین ایران و عراق کیلئے شیخ رشید احمد کا پاک ایران ریلوے سروس دوبارہ شروع کرنے کا عزم

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آبادپریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زائرین کی آمد ورفت کیلئےریلوے ٹریک کی مرمت اور ٹرین سروس کی بحالی کیلئے پر عزم اور پر امید ہیں،کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کے کام کا جلد آغاز کرنا چاہتے ہیں ،اگرایران خود آگے بڑھ کر اس کام میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہے تو ہم یہ کام ایران کو ٹھیکے پر بھی دے سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس ریلوے روٹ کی بحالی سے جہاں زیارات پر جانے والے زائرین کو سہولت موثرہوگی وہیں پاک ایران تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی اور اس راستے ہم پاک ایران تجارت کو بھی فروغ دے سکیں گے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہاکہ میں نے ایک ٹیم کو پاک ایران ریلوے ٹریک کی بحالی کا ٹاسک دیا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے مجھے کہا کہ پہلے میں خود ایرانی حکومت سے اس حوالے سے بات کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button