پاکستانی شیعہ خبریں

ریسکیو نے محرم انتظامات کو حتمی شکل دیدی،چھٹیاں منسوخ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے ریسکیو 1122پشاور کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں،میڈیا کوآرڈی نیٹرمحمد شفیق کے مطابق محرم الحرام میں انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر حسن داد نے کہا کہ ریسکیو 1122ایک جامع حکمت عملی کے تحت محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بر وقت اور بہترین سہولیات فرہم کرے گا،جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ریسکیو 1122پشاور کی جانب سے سپریم کمانڈ پوسٹ پر ریسکیو 1122اہلکار اور ایمرجنسی وہیکلز تعینات کی جائینگی جبکہ ریسکیو 1122کی جانب سے اندرون شہر بھی مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے جائینگے،جہاں عزاداروں کو میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی،ایمرجنسی آفیسر انجنیئر شارق ریاض خٹک ،ایمرجنسی آفیسر بشیر اللہ اور ایمرجنسی آفیسر محمد عارف ،سٹیشن ہائوسز انچارج اور ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button