عاشورہ پرتمام مساجد،امام بارگاہوں کو وافر پانی فراہم کیا گیا،واٹر بورڈ
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن ،ہائیڈرنٹس ،اور کمپلینٹ سینٹرز 9اور 10محرم الحرام کو بلا توقف کام کرتے رہے،شہر سمیت ماتمی جلوسوں ،عزاداروں کی مجالس ،امام بارگاہوں،مساجد اور سبیلوں کو پانی کی وافر مقدار میں فراہمی جاری رہی ،جلوسوں کی گزرگاہوں امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کے باعث ان مقامات پر سیوریج اوورفلوکی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے واٹربورڈ کے شکایات مرکز پر موصول ہونے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 93شکایات نمٹادی گئیں،واٹر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) خالد محمود شیخ چھٹیوں میں بھی معمول کے مطابق اپنے دفتر میں موجود اور شہر کو فراہمی و نکاسی آب کا جائزہ لیتے رہے، انہوں نے مختلف علاقوںکا دورہ کرکے مختلف مقامات پر تعینات افسران اورعملے کو ضروری ہدایات بھی دیں،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے ملازمین نے عشرہ محرم کے دوران جس تندہی اور محنت کے ساتھ کام کیا وہ لائق تحسین ہے،وہ واٹربورڈ کے کمپلینٹ سینٹر بھی گئے اور شہریوں کی جانب سے کی شکایات بھی سنیں، جن میں فوری نوعیت کی 85شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔