Uncategorized
فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت کااسلام آباد پولیس کو اجازت نامہ جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ حکومت نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کو اجازت دیتے ہوئے کراچی پولیس کو گرفتاری میں معاونت کا حکم بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹراور چیئرمین وائس آف شہداءسید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کو اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ایک تحریری اجازت نامہ بھی جاری کیا ہے، جس میں کراچی پولیس اور انتظامیہ کو اسلام آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کے ساتھ معاونت کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اور ان کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔