Uncategorized

کراچی، سپاہ صحابہ کے بے لگام دہشتگردوں نے شہید عسکری رضا کے بہنوئی کو شہید کردیا

شیعہ نیوز )پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ( شہر قائد میں آل سعود کی پشت پناہی میں چلنے والے دہشتگرد ٹولے کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور داعش کے دہشتگرد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ فیروزآباد تھانے کی حدود میں شہید عسکری رضا کے بہنوئی سید محمد شاہ کو فائرنگ کرکےشہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نورانی کباب ہاؤس طارق روڈ کے نزدیک کالعدم دہشتگرد ٹولے سپاہ صحابہ کے مسلح کارندوں نے فائرنگ کرکے کار میں سوار کے ڈی اے کے شیعہ افسر، شہید عسکری رضاکے بہنوئی اور شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر50 سالہ سید محمد علی شاہ ولد سید اکبر علی شا ہ کو سر میں گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

شہید کا جسد خاکی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد میت خیرالعمل امام بارگاہ انچولی پہنچادی گئی ہے۔

شہید عسکری رضا کو 8 سال قبل راشد منہاس روڈ پراس ہی دہشت گرد ٹولے نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور ملت جعفریہ نے ان کے جسد خاکی کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر تاریخی دھرنا دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button