Uncategorized

جمہوریت کرپٹ اور فاسد لوگوں کا سسٹم، نظام ولایت نافذ کیا جائے، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز  (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نےجمہوریت کو کرپٹ اور فاسد لوگوں کا نظام قرار دیتے ہوئے ملک میں نظام ولایت کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔
 
سربراہ جامعہ عروۃالوثقیٰ نے مسجد بیت العتیق لاہورمیں خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں نماز، روزہ، حج، زکوۃاور ولایت پر ہے۔ روایات میں ہے کہ باقی چار اراکین تب قائم ہوں گے کہ جب رکن اصلی ولایت یعنی اسلامی حکومت قائم ہوگی۔ اگر ولایت قائم ہو جائے تو دین مکمل نافذ ہوسکتا ہے۔انہوں نےکہا کہ آئین نو اور احیائے دین کیلئے پہلے امامت و ولایت کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ آج شناخت دین میں سستی کے باعث بتمام شعبہ جات کو دوسروں کے سپرد کر دیا گیا اور انھوں نے اس کے ساتھ وہی حشر کیا جو ایکناکارہ درزی کرتا ہے کہ کپڑے کو کاٹ کاٹ کر اس کی لیریں بنا کر ضائع کر دیتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ نظام کو فاسد عناصر کے سپرد کر دیا گیا ہے کہ کسی نے عدالت سنبھالی ہوئی ہے اورکرپٹ عناصر نے پارلیمان سنبھال لی کہ جس کا کام آئین بنانا ہے۔ اس ہی طرز کے نتیجہ کو جمہوریت کہتے ہیں۔ملک میں بہتری اس وقت ہی آسکتی ہے جب ملک میں ولایت کا نظام نافذ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button