Uncategorized

آج کی پریشان انسانیت کے لئے سیرت علوی نجات کا بہترین راستہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  علامہ مقصود علی ڈومکی  سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا ہے کہ امام علی ؑ کا مالک اشترکو بطور گورنرلکھا گیاخط ہر دور کے حکمرانوں کیلئے جامع نظام حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نےاصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ سیرت علی ع نجات بشریت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ غریب اور نچلے طبقے کے افراد کی فلاح و بہبود انبیاء کرام اور آئمہ اہل بیت ع کی حیات طیبہ میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ حضرت مالک اشتر کو مصر کا گورنر مقرر کرتے ہوئے امام علی ع نے جو خط تحریر فرمایا وہ ہر دور کے حکمرانوں کے لئے رہنما جامع نظام حکومت ہے۔

انہوں نےکہا کہ امام علی ع نے حکمرانوں کو غریب اور نچلے طبقے پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے اپنے طرز زندگی کو بھی انتہائی سادہ اور نچلے طبقے کے برابر رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نےکہا کہ آج کی پریشان انسانیت کے لئے سیرت علوی نجات کا بہترین راستہ ہے۔ ہمیں اپنے گفتار اور کردار کو سیرت علی ع سے ہم آھنگ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button