ڈیرہ اسماعیل خان، 2019 کی پہلی شیعہ نسل کشی ذاکر اہلبیت ساتھی سمیت شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کی کربلا ڈیرہ اسماعیل خان میں 2019 کی پہلی شیعہ نسل کشی میں ذاکر اہلبیتؑ قیصر عباس اپنے ساتھی سمیت شہید کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان کی کربلا کے نام سے مشہو ڈیرہ اسماعیل میں شیعہ نسل کشی نئے پاکستان میں بھی نہ رک سکی۔ آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اسلامیہ کالونی میں کالعدم وہابی دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ(اہلسنت والجماعت) کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکےمعروف ذاکر اہل بیت قیصر عباس کو ان کے ساتھی دلاور سمیت شہید کردیا دونوں افراد اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے۔ شہید ہونے والے دونوں افراد ڈیرہ کی ٹاؤن ایڈمنسٹریشن کے ملازم بتائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان پر ایک طویل عرصے سے دہشتگردوں کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حکومت رہی ہےجو شیعہ نسل کشی میں ملوث رہے ہیں۔ اب جب کہ اس علاقے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے الیکشن جیتا ہے تو ڈیرہ کے مومنین کو امید ہوچلی تھی کہ اب شیعہ نسل کشی کا خاتمہ ہوجائیگا لیکن تحریک انصاف کی حکومت میں بھی شیعہ نسل کشی جاری ہے۔