Uncategorized
اگر زائرین کا مسئلہ 24 گھنٹوں میں حل نہ کیا گیا تو ہم خود تفتان بارڈر کی جانب مارچ کریں گے، عارف واحدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین و احدی نے کہا ہے کہ اگر زائرین کا مسئلہ 24 گھنٹوں میں حل نہ کیا گیا تو ہم خود زائرین کے ساتھ تفتان بارڈر مارچ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جعفریہ پریس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر زائرین کا مسئلہ 24 گھنٹوں میں حل نہ کیا گیا تو ہم خود زائرین کے ساتھ تفتان بارڈر مارچ کریں گے۔