Uncategorized

ایس یو سی پاکستان کیجانب سے راولپنڈی امام بارگاہ خودکش دھماکہ کی شدید مذمت، 3 روزہ سوگ کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے امام بارگاہ عون محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں میں خودکش بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دعوے زیادہ ہیں، عملی طور پر دہشت گرد آزادانہ طور پر کارروائیایوں میں مصروف ہیں اور دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں کارروائیاں کرتے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، میلاد مصطفٰی پر حملہ اتحاد اُمت پر حملہ ہے۔ میلاد مصطفٰی ؐ پر حملہ آور دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفرو کردار تک پہنچایا جائے۔
 
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہوسکتا، قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button