Uncategorized

لاہور، کالعدم تحریک طالبان کے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حساس اداروں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین خطرناک دہشت گردوں کو سی آئی اے پولیس کوتوالی کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گردوں کو حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بنوں سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والے تینوں دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان کو فنڈنگ کرتے تھے اور اس حوالے سے اغوا برائے تاوان، بنک ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتیں کر کے طالبان کو دہشت گردی کے لئے مالی سپورٹ دیتے تھے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں منصور، اکرم منصوری اور اقبال فاروقی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے لاہور کے علاقہ سبزہ زار سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسل کے بیٹے کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے لئے 6 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔ حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو بنوں سے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے مغوی نوجوان کو بھی بازیاب کروا لیا ہے۔ حساس ادارے نے مزید تفتیش کے لئے تینوں دہشت گردوں کو سی آئی اے کوتوالی کے حوالے کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button