Uncategorized

توہین رسالت (ص) کے مرتکب 3 افراد کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت (ص) کے مرتکب 3 افراد کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر زمان نے توہین رسالت (ص) کے مرتکب 3 مجرموں انجم ناز، جاوید ناز اور جعفر کو ایک ایک بار سزائے موت جب کہ دو مجرموں جاوید ناز اور جعفر کو عمر قید کے ساتھ ساڑھے 7 لاکھ روپے فی کس جرمانہ اور مزید 10 سال قید کی سزا سنائی۔ مجرم انجم ناز کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جب کہ رقم کی عدم ادائیگی پر مجرمان کو مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں گوجرانوالہ کے ایک پرائیویٹ اسکول میں انجم ناز نے توہین رسالت (ص) پر مبنی گفتگو کی تھی جسے جاوید ناز نے ریکارڈ کر کے جعفر علی کو بھیج دیا۔ جس پر جعفر علی نے انجم اور جاوید سے بھتہ مانگنا شروع کردیا، جعفر نے دونوں سے ایک بار 10، 10 ہزار روپے بھتہ وصول کیا اور پھر دوبارہ بھتے کا مطالبہ کرنے لگا جس پر انجم ناز واقعہ کا مقدمہ درج کرانے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے پہنچ گیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اور پھر تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر توہین آمیز ویڈیو بھی قبضے میں لے لی گئی تھیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button