Uncategorized

کراچی میں کالعدم تنظیم کیلئے کام کرنیوالا نجی تعلیمی ادارے کا ٹیچر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  حساس اداروں نے کراچی کے علاقے منظور کالونی میں چھاپے مار کر نجی تعلیمی ادارے کے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ تفصلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی میں حساس اداروں نے علی الصبح چھاپا مارا، چھاپہ خفیہ اطلاعات پر مارا گیا، چھاپے کے دوران حساس اداروں نے نجی تعلیمی ادارے میں تعینات ٹیچر ساجد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹیچر کو کالعدم دہشتگرد تنظیم کیلئے کام کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے کالعدم دہشتگرد تنظیم سے روابط تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button