پاکستانی شیعہ خبریں

پارہ چنار:دہشتگردوں کامسافر کوچ پر حملہ، 3 مومنین شہید، 6 زخمی

parachinar-bus-attackedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لوئر کرام ایجنسی کے علاقے چار خیل کے مقام پر کالعدم ملک دشمن جماعت طالبان دہشتگردوں کے حملے کے نتجے میں دو مومنین شہید ہوگئے ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق طالبان دہشتگردوں نے مسافر بس کو لوئر کرم ایجنسی کے علاقے چار خیل مقام پر نشانہ بنایا۔ طالبان دہشتگردوں نے مسافر کوچ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 شیعہ مومنین شہید ہوگئے۔ زخمی ہونے مسافرین کو قریبی ٹل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے مومنین کی شناخت افتخار حسین اور عابد حسین کے نام سے ہوپائی ہے۔ دونوں شہیدوں کا تعلق پارہ چنار سے بتایا جاتا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے افتخار حسین اور عابد حسین کے جسد خاکی کو پارہ چنار کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔البتہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 شیعہ مسافرین زخمی ہوئے ہے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ 6زخمی مسافرین میں 3 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button