پاکستانی شیعہ خبریں

پشین میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 5 دہشت گرد جہنم واصل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے حرمزئی میں سیکیورٹی فورسز کی سرچ آپریشن کے دوران کاروائی میں کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 5 دہشتگرد جہنم واصل ،جبکہ کئی دہشتگردوںکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق پشین میں سیکیورٹی فورسز نے حرمزئی کے علاقے میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران تکفیری دہشت گردوں نے سیکویرٹی فورسز کے جوانوں فائرنگ پر کردی جس سےسے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میںملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے 5 دہشت گرد واصلِ جہنم ہوگئے۔سیکویرٹی فورسز نے کئی تکفیری دہشتگردوں کو حراست میں لئے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ مارے جانے اور گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیے گئے تکفیری دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، جب کہ علاقے میں اب بھی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button