Uncategorized

کراچی پولیس مقابلہ کالعدم تحریک طالبان کے 5 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں 5 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب انڈس پلازہ میں تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کے 150 اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا، تو تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کے ساتھ دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم ہوگئے، جبکہ علاقے میں مزیدتکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ واصلِ جہنم ہونے والےتکفیری دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، مارے گئے2 تکفیری دہشتگردوں میں کی شناخت نعیم اور حفیظ کے نام سے ہوئی ہے، دونوںتکفیری دہشتگرد پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button