پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ سے منتقل شدہ 8 مقدمات کی تفصیلات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)محکمہ داخلہ سندھ نے 8 مقدمات کی تفصیلات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے منتقل تمام مقدمات کی اصل فائلیں 24 گھنٹے میں فوجی عدالتوں میں بھیج دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کر دیئے تھے، تمام مقدمات میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلِسنت و الجماعت)سے ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button