کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشت گردی کا شکار شہید ڈاکٹر علی حیدر، دنیا بھر کے بہترین 100 افراد میں شامل
شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ انٹرنیشنل بائیو گرافیکل کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ڈکٹر علی حیدر کو دُنیا کے سو ماہر شعبہ صحت میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل بائیو گرافیک کی جانب سے جاری رپورٹ میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے صحت کی شعبوں میں اپنی اعلی خدمات سے سوسائٹی کی خدمت کی، ان افراد میں 100 افراد کے نام شائع کیے گئے جن میں ڈاکٹر علی حیدر کا نام بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر علی حیدر کو لاہورمیں کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے شیعہ ہونے کے جرم میں نشانہ بنایا تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر علی حیدر کا کمسن بیٹا بھی شہید ہوگیا تھا۔ جواب دو پاکستانیوں! قابل افراد کا فقط فرقے کے نام پر قتل، تمہارے لیے باعث فخر ہےیا باعث شرم؟ دُنیا ایسے لوگوں کو سر پر بیٹھاتی ہے مگر یہاں تم شیعہ ہونے کے جرم میں قتل کرتے ہو! غلطی ہوگئی ہم سے، جو ہم نے پاکستان کو "جناح، فاطمہ جناح، راجہ صاحب محمود آباد، ذورالفقارعلی بھٹو، جون ایلیا، قرۃالعین، صادقین، بے نظیر بھٹو، کیپٹن حسن، صوبیدار میجر بابر ، محسن نقوی ، جیسے بیکار لوگ دیئے! اگر ہم بھی پاکستان کو ، بیت اللہ محسود، ضیاالحق، حکیم اللہ محسود، ریاض بسرہ، جھنگوی، جیسے قابل لوگ دیتے تو آج ہم بھی امن سے رہتے۔