داعش کی آمد روکنے کے لیے دیوبندی مدارس اور رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع پر پابندی لگائی جائے، حسینی فورس
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حسینی فورس کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے رائیونڈ میں ہونے والے دیوبندیوں کے تبلیغی اجتماع پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ مرکزی ہیڈ کوارٹر کوچہ ولایت سے جاری اپنے بیان میں اشتر رضا اشتر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں صرف اور صرف دیوبندی ہی ملوث ہیں، جی ایچ کیو، مہران ایئر بیس، مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر سمیت اولیاء اللہ کے مزارات کو بھی ان دیوبند تکفیری جماعتوں نے نشانہ بنایا ہے، سرزمین پاکستان کو اگر امن و امان کا گہوارہ بنانا ہے تو دیوبندی مدارس سمیت رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع پر پابندی عائد کی جائے۔ اشتر رضا اشتر نے مزید کہا کہ داعش کی وال چاکنگ اس بات کی علامت ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، جنداللہ سمیت طالبان گروپس بھی داعش میں شمولیت اختیار کرتے جارہے ہیں،چوہدری نثار داعش کا انکار کرکے ان کی آمد کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ دیوبندی مدارس اور رائیونڈ اجتماع میں دہشتگردوں کی بریئن واشنگ کی جاتی ہے تکفیری سوچ کو پروان چڑھا کر افراد کو شیعہ و سنی عوام کے قتل عام کیلئے تیار کیا جاتا ہے،سعودی فنڈ پر ہونے والا یہ اجتماع سے لوگ جب اپنے علاقوں میں واپس جاتے ہیں تو وہاں وہ فرقہ وارانہ گفتگو کرتے ہیں جس سے علاقے کے حالات خراب ہوتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجاتے ہیں ، لہذا پاکستان کو بچانے اور اس کی حفاظت کیلئے دیوبندی مدارس اور رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع کو پابندی لگائی جائے اور وہاں موجود مفتیوں کو پاکستان سے غداری کرنے اور کانگریسی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے پر سرعا م پھانسی دی جائے۔