Uncategorized

آئی ایس او لاہور ڈویژن کا آپریشن ضرب عضب کا دائرہ بڑھانے کا مطالبہ

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ کالونی لاہور میں پشاور کے شہداء کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس سے لاہور کے ڈویژنل صدر شکیل اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام و امن کیلئے دہشتگردوں کو پھانسیاں دینا انصاف کی طرف پہلا قدم ہے، اس عمل کو جاری رہنا چاہئے لیکن دہشتگردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے صرف پھانسیاں ہی کافی نہیں بلکہ مزید فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کا دائرہ وسیع کر کے پورے پاکستان میں دہشت گرد اور انتہاء پسند گروہوں کا صفایا کیا جائے، پاکستان میں موجود طالبان کے حامیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو ان کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں انہیں بھی عبرت کا نشان بنا دیا جائے تاکہ پاکستان کو کمزور کرنے اور فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے والے عناصر سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم پر خاموشی سب سے بڑا ظلم ہے، اب پاکستانی قوم متحد ہو چکی ہے اور اپنے اصلی و ازلی دشمن کو پہچان چکی ہے، اس لئے دشمن کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گی، پاکستان میں دہشت گردی کی لہر میں 60 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں، اس کے باوجود قربانیوں سے دریغ نہیں گے اور نہ ہی ان قربانیوں سے ہمارے حوصلے پست ہونگے لیکن حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کی طرف سست روی اختیار کرنا قابل افسوس ہے، اس عظیم سانحہ کے بعد فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماضی میں ملت تشیع نے بہت قربانیاں دی لیکن شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کے خلاف قانونی اقدامات نہیں کئے گئے، اگر ان شہداء کو شیعہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی جان کر پاکستان دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کی جاتی تو ہمیں اتنی قربانیاں نہ دینا پڑتیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے حکومت سنجیدگی سے انتہاء پسند عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرے۔ تقریب میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button