Uncategorized

احیائے اقدار اسلامی ورکشاپ رشد و ہدایت کا سبب بنے گی، تہور حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تربیت کے زیر اہتمام رجوعہ سادات میں تین روزہ احیائے اقدار اسلامی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے ۷۰ سے زائد امامیہ طلباء نے شرکت کی۔ تین روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ میں علماء کرام اور سینئرز نے خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع پاکستان، حالت جنگ میں ہے۔ پاکستان میں جاری دہشت گردی سے نجات کے لئے قومی وحدت کو فروغ دینا ہوگا۔ ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے۔ ورکشاپ سے آئی ایس او کے مرکزی صدر تہور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ آئی ایس او کے کارکنان کے لئے رشد و ہدایت کا سبب بنے گی، اور کارکنان ملک بھر میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ شرکاء ورکشاپ کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب انعامات سے مرکزی نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد علم و دانش کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔ ورکشاپ میں کوئٹہ، ملتان، لاہور، پشاور، حیدرآباد، سرگودھا اور نصیر آباد سمیت ملک بھر سے امامیہ طلباء نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button