Uncategorized

یمن جنگ کا حصہ بننا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے معاملے پر حکمران ملک اور قوم کے مفاد کے مطابق فیصلہ کریں، یمن جنگ کا حصہ بننا پاکستان کیلئے اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا، بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک کو تباہ کر رہی ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج دہشت گردی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ان تمام مسائل سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا جائے، جو موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابی مہم کے دوران ملک کو 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کا دعویٰ کیا، مگر آج حالت یہ ہے کہ ملک میں گرمیوں سے پہلے ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مزید عذاب نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مکمل ناکام ہوچکے ہیں، عوام ان سے مکمل نجات چاہتے ہیں اور اگر حکمرانوں نے قوم سے کئے جانے والے وعدوں پر عمل نہ کیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، صرف ملکی مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button