Uncategorized

نام نہاد غالی ذاکر جعفرجتوئی کے خلاف شیعان حیدر کرار نے مقدمہ درج کروادیا، جتوئی گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)پنجاب میں شیعان مولا علی علیہ سلام نے شیعت کے لبادے میں چھپے غالی ذاکر جعفرجتوئی کے خلاف توہین رسالت و توہین اہلیبت علیہ سلام کا مقدمہ درج کرواکر اسے گرفتار کروادیا ہے، مزید معلومات کے مطابق جعفر جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جعفرجتوئی نامی یہ غالی ذاکر ملک بھر میں مجالس عزا کی آڑ میں شیعہ عقائد کے خلاف تبلیغ کرتا پھیر رہا تھا جبکہ شیعان حیدر کرار کی جانب سے بار بار متنبہ کرنے کے باوجود یہ غالی اپنے سربراہوں کی ایما پر مسلسل شیعہ عقائد پر تنقید سمیت رسالت معاب ص کی شان میں بھی گستاخی کررہا ہے جس پر شیعیان حیدر کرار نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے اسکے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے، اور اطلاع کے مطابق یہ غالی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ روان سال کراچی کے مومنین نے بھی اس نام نہاد ذاکر کے خلاف ایکشن لیا تھا اور اسکے مجلس پڑھنے سے روک دیا تھا۔

اہلیان جعفرطیار نے فرقہ واریت پھیلانے والے ذاکر کو مجلس پڑھنے سے روک دیا

جعفرطیار سے راہ فرار اختیار کرنے کے بعد مقلدینِ جعفر جتوئی نے جھوٹا پروپگنڈا شروع کردیا

اطلاعات کے مطابق ایک منعظم سازش کے تحت اہلیبت علیہ سلام کے دشمن غالی ذاکرین کا ایک ٹولہ جو شیعہ اثنا عشری کے لباس میں اہلیبت علیہ سلام کی تعلیمات کی غلط تبلیغ کررہا ہے اس کے خلاف کراچی کے علماء حقہ، خطباء،ذاکرین،ماتمی انجمنوں،اور ملی،مذہبی اور سیاسی تنظمیوں نے شیعہ اثنا عشری عقائد و نظریات کے تحفظ کا اعلان کیا ہے۔

علامہ جعفر جتوئی کون ہے۔۔۔۔۔اسکی نسل کا پتہ ہے؟

واضع رہے کہ اس طرح کے ذاکر دراصل لندن سے ناصر عباس نامی Mi6 کے ایجنٹ کی ایما پر امپورٹ ہورہے ہیں، پاکستان میں جعفرجتوئی جسیے غالیوں کو سربراہ غضنفر تونسوی ہے ، ان سب کا اصل ہدف مکتب اہلیبت علیہ سلام کے بنیادی عقائد کو خراب کرنا اور مرجعیت سے مومنین کا دور کرنا ہے۔

غالی وہ طبقہ ہے جو مولائے کائنات کو نعوذ بااللہ خدا جانتا ہے اور شرک جیسے گناہ کا مرتکب ہوتا ہے، ایسے افراد دراصل اہلیبت علیہ سلام کے سخت دشمن ہیں۔ اہلیبت ؑ کے دشمن جسطرح ناصبی ہیں اسی طرح غالی بھی ہیں۔ جبکہ ان کے مقابلے میں شیعہ اثناعشری جو بارہ اماموں کی ولایت اور امامت کے قائل ہے خدا لاشریک کی ذات کو واحد و یکتا مانتے ہیں اور محمد کو اللہ کا رسول (ص) اور علیؑ اور دیگر آئمہ علیہ سلام کو اس کائنات میں خدا کا نمائندہ کہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button