Uncategorized

بے گناہوں کے قتل کو ثواب سمجھنے والے گمراہ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو شہید قرار دینے والی سوچ کا خاتمہ ہوگا تو ملک میں امن آئے گا،عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ اور داعش دنیا بھر کے 80 فیصد مسلمانوں کو واجب القتل سمجھتے ہیں، بے گناہوں کے قتل کو ثواب سمجھنے والے گمراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردان میںتکفیری دہشتگرد وں کی جانب سے خودکش دھماکہ قابل مذمت ہے، سیاست و جمہوریت کو مال داروں نے ہائی جیک کر رکھا ہے۔ بندوق برداروں کیساتھ بندوق فراہم کرنے والوں کو بھی پکڑنا ہوگا، رینجرز معاملات کا مسئلہ حل کرنا وزیراعظم کا امتحان ہے، حکومت کی بیڈ گورننس کی وجہ سے پاک فوج کی قربانیاں ضائع ہو رہی ہیں، حکومت کرپشن کرنے والوں کیلئے ڈیل اور ڈھیل کا رویہ چھوڑ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو سزا نہ ملنا المیہ ہے، سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں پڑے پاکستان سے لوٹے گئے دو کھرب ڈالرز کی واپسی سے قوم کو 10 سال کیلئے ہر قسم کے ٹیکسوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہر سرکاری محکمہ ناچار اور بیمار ہے، فوجی گملوں میں اگلنے والے سیاسی لیڈرز آج جمہوریت کے چمپئن بنے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی سیاست میں پیسے کا عمل دخل خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، الیکشن لڑنا کروڑوں کا کھیل بن چکا ہے، غریب آدمی الیکشن لڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، اس لئے انتخابی اصطلاحات کے ذریعے انتخابی عمل کی اصلاح کی ضرورت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button