Uncategorized

تعلیمی سہولتیں نہ ہونے سے نوجوان خودکش بمبار بن رہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مصفطوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں قومی طلبہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ ایوان اقبال میں ہونے والی قومی طلباء کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکتر طاہرالقادری نے کہا کہ کیا سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف فراہم کروانے کیلئے حکومت ایک اور دھرنا چاہتی ہے، کیس کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور تعلیم کی سہولتیں فراہم نہ ہونے کی وجہ سے قوم کے معمار خودکش بمبار بن رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک ملک میں امن کے قیام کیلئے ضرب علم اور ضرب امن شروع کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی شاندار کانفرنس کے انعقاد پر ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ ونگ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے اولین مجاہد طلباء ہی تھے، جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا اور طلباء کی محنت سے ہی تحریک پاکستان کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے دہشتگردی کا بیج بونے والوں کو روکنا ہوگا، ایک طرف فوج آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے تو دوسری طرف طلباء ضرب علم کے ذریعے لڑ رہے ہیں۔ قومی کانفرنس میں شریک طلباء نے وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں کا ذکر آنے پر "گو نواز گو” کے نعرے لگائے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے طلباء میں شیلڈز تقسیم کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button