Uncategorized

دہشتگردی کی روک تھام کیلئے واچ سسٹم کے تحت ویجیلنس کمیٹیاں بنانے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور میں دہشتگردی کی روک تھام، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور مذہبی منافرت پر کنٹرول کیلئے ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر واچ سسٹم کے تحت ویجیلنس کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے آرڈینس جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں مذہبی انتہاپسندی، فرقہ واریت، دہشتگردی، مشکوک سرگرمیوں میں اور مذہبی منافرت پھیلانے اور اس میں ملوث افراد یا گروہ پر نظر رکھنے اور ان کیخلاف موثر قانونی کارروائی و تدارک کیلئے یونین کونسل، تحصیل اور ضلعی سطح پر ویجلنس کمیٹیوں کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب کی طرف سے جاری آرڈینس کے تحت واچ سسٹم کے اجراء کیلئے ویجیلنس کمیٹیوں کی سربراہی ضلع سطح پر ڈی سی او کرے گا جبکہ سپیشل برانچ اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے اس کے ممبر اور معاون ہوں گے۔

کمیٹی میں پنجاب اسمبلی سے 2 نمائندوں اور اقلیتوں کی نمائندگی کرنیوالے افراد کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا، اس طر ح واچ سسٹم کے تحت بننے والی ان کمیٹیوں کے تحصیل سطح پر کوارڈینٹر اے سی جبکہ ڈی ایس پی، اسمبلی کے ارکان اور مقامی شہری اس کے ممبران ہوں گے۔ اسی طرح یونین کونسل کی سطح پر بھی سیٹ اپ قائم کیا جائے گا، جو کہ یونین کونسل کے چیئرمین، کونسلرز اور مقامی افراد پر مشتمل ہوں گا، جن کا براہ راست لنک تحصیل اور ضلعی سطح پر قائم کمیٹیوں کے کوارڈینٹرز سے ہو گا۔ یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذالعمل ہو گا، اس آرڈیننس کے تحت یہ کمیٹیاں صوبے بھر میں گاؤں سے لے کر شہر کی سطح پر ہر قسم کی دہشتگردی، مذہبی طور پر اکسا کر ماحول خراب کرنے، مذہبی دل آزاری، منافرت اور ایسے افراد کیخلاف ایکشن کیلئے کام کریں گی جو ملکی اور عوامی مفادات کیخلاف کام کرتے ہوئے پائے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button