Uncategorized

سعودی اتحاد میں شمولیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں بحث کیلئے پیش کیا جائے، علامہ اعجاز بہشتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے وحدت ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 34 رکنی مسلم ممالک کے اتحاد میں شمولیت کا مسئلہ پارلیمنٹ میں لایا جائے، اہم قومی امور پر پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے، ملک کی اکثر جماعتیں حکومت کے اس فیصلے سے متفق نہیں اور اسے نواز شریف کے آل سعود سے خاندانی تعلقات کے پس منظر میں دیکھا جا رہا ہے، ایسے حالات میں قومی نوعیت کے انتہائی اہم فیصلے میں پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا راگ الاپنے والے اہمیت کے حامل قومی مسائل کو پارلیمینٹ میں لانے سے کیوں خائف ہیں۔؟ علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ آل سعود کی غیر شرعی اور غیر جمہوری آمریت سے حجاز مقدس کے عوام بیزار ہیں، لہذا حرمین شریفین کے مقدس نام پر آل سعود کی بادشاہت کا تحفظ کرنے والے اسلامی تعلیمات سے انحراف کر رہے ہیں۔ شیخ باقرالنمر کو امر بالمعروف کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ ملک کی قسمت بدلے گا، ملکی تقدیر سے وابستہ مسائل کو شفاف رکھا جائے اور ان منصوبوں میں وفاقی اکائیوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ اس منصوبے پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا نے جن تحفظات کا اظہار کیا ہے، انہیں سنجیدہ لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ راہداری منصوبے کے روٹ پر انرجی زون، صنعتی زون، بجلی، گیس، فائر آپٹک، ایل این جی، اقتصادی زون، ریلوے لائن بھی تعمیر کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button