Uncategorized

آئی ایس او کا طلوع فجر مرکزی کنونشن 15 اپریل سے شروع ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم ضمیر جعفری نے لاہور میں ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ تعلیمی کنونشن بعنوان طلوع فجر 15 اپریل سے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہائوس لاہور میں ہوگا۔ تعلیمی کنونشن 3 روز تک جاری رہے گا۔ کنونشن میں ملک بھر سے سینکڑوں امامیہ طلباء شریک ہونگے۔ ضمیر جعفری نے شرکاء اجلاس کو تعلیمی کنونشن کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی تمام جامعات سے طلباء کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رابطہ مہم و تشہیراتی مہم کا سلسلہ جاری ہے، کنوشن کے پوسٹر و دیگر تشہیراتی مواد کی ترسیل ڈویژن و یونٹس میں جاری ہے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ تعلیمی کنونشن سے قبل لاہور میں 10 اپریل کو کیریئر گائیڈنس سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میٹرک طلباء شریک ہونگے تعلیمی سیمینار و سالانہ تعلیمی کنونشن طلباء کے تعلیمی رشد کا سبب بنے گا۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button