Uncategorized

پی ایس 127 کا ضمنی انتخاب، اگرعوام نے اعتماد کیا تو ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، علی عباس عابدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر سے پی ایس 127 میں ضمنی الیکشن کے لئے نامزد امیدوار سید علی عباس عابدی نے کہا ہے کہ پی ایس 127 کا حلقہ شہر کے انتہائی اہم علاقوں میں شامل ہونے کے باوجود تباہ حالی کا شکار ہے، یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندگان نے کبھی اس حلقہ کی عوام کے لئے خاطر خواہ خدمات انجام نہیں دیں، ورنہ یہ حلقہ زبوں حالی کا شکار نہ ہوتا، منتخب ہونے کے بعد اس حلقہ کے دیرینہ مسائل کو اسمبلیوں تک لے کر جائیں گے اور وہاں سے ملنے والے فنڈز کو حلقہ کی عوام پر ہی خرچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ملیر جعفر طیار و دیگر علاقوں میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب اور عمائدین و معززین کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ علی عباس عابدی نے کہا کہ ملیر کے اس حلقہ میں صحت، تعلیم، نکاسی آب سمیت آمد و رفت کے راستوں کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھی نہیں ہے، حلقہ کی عوام کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے قدم بڑھایا ہے، اگر عوام نے اعتماد کیا تو ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے ہر گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین موجود ہے۔ علی عباس عابدی نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور صفائی جیسے بنیادی حق عوام سے چھین لیا گیا ہے ہم اسے واپس دلائیں گے اور حلقہ کی خوشحالی کو بحال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button