Uncategorized

نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ نے عدل و انصاف کیلئے جان قربان کی، علامہ ذکی باقری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) علامہ ذکی باقری نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین نے عدل و انصاف کی بقاء اور دین کی سلامتی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار علامہ زکی باقری نے محفل مرتضیٰ نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ باطل نظام و نظریہ کو ہمیشہ کیلئے نست و نابود کرکے یہ بات ثابت کردی کہ اسلام ہی ہمیشہ قائم و دائم رہنے کیلئے ہے کیونکہ کربلاء والوں نے طویل جدوجہد کرکے دین کو حیات کے ساتھ ساتھ انسانوں کو جرأت و بہادری کا حوصلہ بھی بخشاء اور دشمن اسلام کو ایسی شکست دی جسے فراموش نہیں کیا جائے گا، آج بھی اسی نظام اور نظریہ کے فروغ کی ضرورت ہے جس میں ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت کی بات ہو کیونکہ یہی پیغام اسلام اور انبیائے کرام کی تعلیمات کے نچوڑ میں ہے جہاں ہر ظلم کے خاتمے کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا گیا ہے اور یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اسلام کے حقیقی پیغام کی پیروی میں ہی انسانوں کی بقاء ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button