Uncategorized

ضلع خیرپور : سندھ حکومت کی متعصابہ کاروائی ایم ڈبلیو ایم کے تحت منعقدہ عظمت سیدہ فاطمہ زھراء (س) کانفرنس کی تیاریاں رکوا دیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کلعدم جماعت و پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کے دباؤ پرخیرپور انتظامیہ نے ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظمت سید فاطمہ کانفرس کو رکوادیا، تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے تحصیل کنب میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت دختر رسول ﷺ کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے منعقدہ عظمت سیدہ فاطمہ زھراء (س) کانفرنس کی تیاریاں جاری تھی کہ ضلعی انتظامیہ کے حکم پر پولیس نے جلسہ گاہ کو چاروں طرف سے گھیر کے تمام تر تیاریوں کو رکوادیا اور جلسہ گاہ کو مکمل طور پر سیل کردیا، واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی اس جسلہ کو سبوتاژ کرنے کیلئے کلعدم سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں نے اس ہی مقام پر جلسہ کا اعلان کیا تھا۔

سندھ حکومت کی اس متعصابہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنماء کا کہنا تھا کہ عزاداران سیدہ زھراء کیخلاف کاروائی دراصل پیپلز پارٹی میں موجود کلعدم جماعتوں کے سرپرستوں خشنودی حاصل کرنا ہے، انہوں مزید کہا کہ سندھ کی ددھرتی رسول ﷺ و اولاد رسولﷺ سے محبت و عقیدت رکھنے والوں کی سرزمین ہے لہذا دشمنان اہلبیت کی تمام تر سازشیں کو ناکام بنائیں گے اور جلسہ ہر صورت پر اس ہی مقام پر منعقد ہوگا، انہوں نے حکومت سندھ کو منتبہ کیا کہ حکومت کسی قسم کی اوچھے ہتکھنڈوں باز رہے وگرنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button