Uncategorized

بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت خطے کے امن کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت خطے کے امن کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، شہری آبادی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر مثبت پیش رفت اور پاک چائنا دفاعی تعلقات پڑوسی ملک بھارت کے پیٹ میں مروڑ ڈال رہے ہیں، بھارت کسی غلط فہمی میں مبتلا ہے اور اس حقیقت سے آگاہ نہیں کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم ایک ناقابل تسخیر قوت ہیں، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزی پر بھارت کی اینٹ کا جواب بھی اینٹ سے دینا ہوگا، عالمی قوتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت کے اس رویہ کا نوٹس لینا چاہیئے، اقوام عالم کو اس بات کا درک کرنا ہوگا کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان تناؤ کی صورتحال پورے خطے کے امن کے لئے نقصان دہ ہے، پاکستان کو چاہیئے کہ وہ سفارتی سطح پر بھی بھارت کو سخت الفاظ میں متنبہ کرے اور ایسے جارحانہ اقدامات سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے، پاکستانی علاقوں پر بھارتی گولہ باری وطن عزیز کی سالمیت و استحکام کے خلاف ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button