Uncategorized

کراچی, لشکر جھنگوی کے دہشتگرد سمیت 27 ملزمان گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران جعلی میجر، کالعدم تنظیم کے کارکن، ڈکیتوں اور اسٹریٹ کرمنل سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے امیر صفدر شاہ کے قریبی ساتھی عبدالسلام کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزم صفدر شاہ کے ہمراہ پولیس اور رینجرز پرحملوں میں ملوث ہے، ملزم نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق اسکاؤٹ کالونی سے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر ماجد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے 2012ء میں اے ایس آئی اسلم قادری کو فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ 2010ء میں عاطف نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ملزم کی قتل کے دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ پر تفتیش جاری ہے۔

صدر کے علاقے سے پولیس نے جعلی میجر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے میجر ذوالفقار کے نام سے تعارف کرایا تاہم تصدیق کرانے پہ پتہ لگا کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔ ملزم ڈیفنس کا رہائشی ہے جس پر ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کنواری کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صدر، مومن آباد، پاکستان بازار، پیرآباد اور گلبرگ سے 11 ملزمان گرفتار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button