Uncategorized

علامہ ناصر عباس جعفری کی شاکر شجاع آبادی سے ملاقات، آواز حق بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دورہ جنوبی پنجاب کے دوران خصوصی طور پر سرائیکی خطے کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی سے ملاقات کرنے کے لئے شجاع آباد پہنچے، اس موقع پر مرکزی رہنما ڈاکٹر یونس حیدری، سید محسن شہریار، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سید وسیم عباس زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ شاکر شجاع آباد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا گرم جوشی سے استقبال کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سرائیکی شاعر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اشعار زندہ دل افراد کے لئے ایک سمت کا تعین کرتے ہیں، میں دلی طور پر آپ کے اشعار کا معترف ہوں، آپ نے سرائیکی زبان کی صحیح ترجمانی کی ہے، آپ کے اشعار میں قوم، ملک اور ملت کا درد عیاں ہے، آپ نے اپنے اشعار کے ذریعے جاگیرداروں، وڈیروں، رسہ گیروں اور کرپٹ مافیا کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے۔ اس موقع پر شاکر شجاع آبادی اپنے مخصوص انداز میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اشعار بھی سنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button