Uncategorized
تنظیم کارواں شمس کے زیراہتمام دربار حضرت شاہ شمسؒ پرسالانہ حسینیہؑ امن سیمینار
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دربارحضرت شاہ شمسؒ پرسالانہ حسینیہؑ امن سیمینار زیر اہتمام گلستان شمس میں منعقد ہوا سیمینار میں جاوید اختر انصاری مفتی اغلام مصطفی رضوی، مجاہد عباس گردیزی، غلام دستگیر حامدی، غلام غضنفر حیدری، نفیس احمد انصاری عامر محمود انصاری،حاجی اللہ ڈتہ کاشف بوسن، سید علی نقوی اورسجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس مخدوم سید علی مہدی شمسی شریک تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایام عزاداری میں قومی یکجہتی بھائی چارہ اور وحدت پاکستان کی علامت ہے وطن عزیز پاکستان سلامتی کے لئے مذہبی آہم ہنگی رواداری ضروری ہے۔