غزہ پر حملہ کیا تو اس کا جواب اسرائیل اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کےخلاف کسی بھی قسم کے اسرائیلی اقدام پر اُسے خبردار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے سیکرٹری سیاسیات یحیی سنوار نے غزہ کی پٹی پر احتمالی اسرائیلی حملے پر اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب غزہ کےخلاف کسی بھی احمقانہ اقدام کے ارتکاب سے باز رہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی فوج نے کوئی احمقانہ اقدام اٹھایا تو اُسے شدید پشیمان ہونا پڑے گا۔
حماس کے سیکرٹری سیاسیات یحیی سنوار نے حماس کے بریگیڈ 5 کے ترجمان ابوعبیدہ کے حوالے سے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اس نے غزہ پر حملہ کیا تو اس کا جواب وہ اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔
واضح رہے کہ یحیی سنوار کا یہ بیان غزہ کی پٹی میں موجود حماس کے کمانڈرز کی ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں اسرائیلی حکام کے متعدد بیانات کے بعد جاری ہوا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی میں کنسٹ کے انتخابات میں 2 ماہ سے کم کا وقت باقی بچا ہے جبکہ اسرائیلی حکام غاصب صیہونیوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے غزہ کی پٹی میں موجود اسلامی مزاحمتی محاذ کے کمانڈرز کی ٹارگٹ کلنگ کے درپے ہیں۔