مشرق وسطی

ترک توپخانوں کا شام پر گولہ باری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک فوج نے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کے تناظر میں اس ملک کے حسکہ صوبے پر توپخانے سے حملہ کیا۔

سانا نیوز کے مطابق، ترک فوج کی توپخانہ اکائی اور اسکے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے صوبے حسکہ کے شمالی مضافاتی علاقے ”تل تمر“ کے گاؤں پر حملہ کیا۔

اس حملے میں ’الدردارہ‘ اور ’العبوش‘ گاؤں میں گھروں کو بھاری نقصان پہونچا۔

ترکی شام میں دہشتگردوں کا اوم حامی شمار ہوتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں ترک فوج نے دہشتگردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں، بنیادی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو باربار نشانہ بنایا ہے۔

اس وقت شام کے مشرقی علاقوں پر ترک فوج کا قبضہ ہے۔

شمالی شام پر ترکی کے حملے اور ناجائز قبضے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button