مشرق وسطی

شامی سرحد پر صہیونی فوج کی مشکوک سرگرمیاں، قنیطرہ میں داخل ہونے کی کوشش

شیعہ نیوز: صہیونی فوج نے شامی سرحد پر مشکوک سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے شامی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر مقاومت کے ساتھ جھڑپوں کے بعد صہیونی فوج کی جانب سے شام کی سرحدوں پر مشکوک سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ ایسوسی ایشن کشمیر کی سالانہ دینی تعلیمی کانفرنس

الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی فوج نے شامی سرحدی صوبے قنیطرہ کے قصبے الاصبح کے نزدیک مشکوک سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے بلڈورز کی مدد سے زرعی زمینوں کو کھودنا شروع کیا ہے۔

اس سے پہلے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی فوج نے کئی مرتبہ لبنانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم مقاومتی جوانوں کے ہاتھوں شکست کھاکر عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button