کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی پر قاتلانہ حملہ
شیعہ نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید الحسن رضوی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج جب وہ اپنے گھر سے نکل کر باہر جا رہے تھے کہ اچانک گلی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے آکر ان حملہ کیا، جس پر سعید رضوی خطرے کو بھانپتے ہوئے ساتھ والے گھر میں داخل ہوگئے یوں موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے۔ تاہم کچھ دیر بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے بڑی تعداد میں آکر صدیق چوک پر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ سعید رضوی نے دیواروں پر اصحاب رسول کیخلاف وال چاکنگ کرائی ہے۔ اس جھوٹ کا مقصد راولپنڈی سانحہ کے کیس کو کمزور کرنا اور شیعہ افراد کو حراساں کرنا ہے۔ کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ سعید الحسن رضوی کیخلاف ایف آئی آر درج کرے، تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایف آئی آر درج ہوئی یا نہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ عاشورہ راولپنڈی کے بعد کالعدم تکفیری جماعتیں اپنی شکست کا داغ سجائے ملت جعفریہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور کسی بھی طرح پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن پاکستان کی شیعہ و سنی عوام دہشت گردی کے اس منصوبے کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔