Uncategorized

پاکستان میں کالعدم تنظیمیں سول سوسائٹی بن گئی ہیں، امتیاز عالم

شیعہ نیوز (لاہور) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام آزادی صحافت کو درپیش خطرات کے عنوان سے منعقدہ سمینار کے شرکاء اس بات پر متفق نظر آئے کہ اظہار رائے کی آزادی میں ہی جمہوریت کا استحکام ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل سیفما امتیاز عالم نے کہا کہ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی، کوئی اور رٹ نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں سول سوسائٹی بن گئی ہیں، کالعدم تنظیمیں جلوس نکال رہی ہیں۔ حامد میر پر حملے کا مطلب ہے حق اظہار پر حملہ، سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد حسن منٹو، نے کہا کہ ریاست کے اندر ریاست کیوں ہے؟ جمہوری عمل پر حاوی ہونے کی خواہش کیوں ہے؟ عابد حسن منٹو کا کہنا تھا کہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ملک میں جمہوریت رہے گی یا نہیں۔؟ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ صحافی برادری آزادی صحافت کی جنگ لڑنے کو تیار ہے، سیمینار سے سینئر صحافیوں خاور نعیم ہاشمی اور شاہین قریشی نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button