اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں بڑھتی شدت پسندی قابل تشویش ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے افسوسناک قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کسی المیہ سے کم نہیں، ملک میں بڑھتی شدت پسندی یقیناً قابل تشویش ہے، معاشرے میں صبر و تحمل اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے، سیالکوٹ جیسے واقعات سے ملکی ساکھ بری طرح متاثر ہوتی ہے جس کے اثرات تجارت سمیت سیاحت پر بھی پڑتے ہیں۔

علامہ اسد اقبال زیدی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو چاہیئے کہ ماضی کی طرح کیس کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کے بجائے ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تحقیقات کرائیں اور قانون شکنی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں سانحہ سیالکوٹ کی ذمہ دار ٹی ایل پی مگرمچھ کے آنسو بہانے لگی

علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات کے بعد میڈیا پر شور شرابہ ہوتا ہے، بڑے بڑے بیانات دیئے جاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد سکوت برپا ہوجاتا ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بیانات اور میڈیا بریفنگ سے آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ جیسے واقعات اور ملک میں بڑھتی شدت پسندی کی روک تھام کیلئے ریاست بالخصوص اور اس کے ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہنگامی بنیادوں پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button