پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ محمد عون نقوی کی نماز جنازہ ادا،وادی حسین میں تدفین ہوگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ادارہ تبلیغ وتعلیمات اسلامی کےسربراہ علامہ سید محمدعون نقوی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ علمائے کرام، ذاکرین عظام،سیاسی ،مذہبی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت،سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان وادی حسینؑ کی طرف روانہ۔

تفصیلات کےمطابق معروف شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید محمد عون نقوی جو کہ کورونا وائرس میں مبتلا تھےگذشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔

علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ شاہ کربلارضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں ادا کی گئی جس میں شہر بھر سے علمائے کرام، سیاس ،سماجی ومذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں سید محمد عون نقوی وحدت و اخوت کے داعی تھے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،

علامہ محمد عون نقوی مرحوم کو قبرستان وادی حسینؑ میں سینکڑوں سوگواروں اور چاہنے والوں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

واضح رہے کہ علامہ محمد عون نقوی مرحوم اتحاد بین المسلمین کے داعی اور انتہائی ملنسار اور شفیق انسان تھے۔ وہ چیئر مین حج ،عمرہ وزیارات کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز رہے جبکہ جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی شوریٰ کےرکن کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ، مرحوم کو رونق منبرو محفل کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button