پاکستانی شیعہ خبریں

خواتین کی تعلیم و تربیت ہی سے معاشرے میں انقلاب برپا ہوتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز:​​​​​مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خواہر سیدہ معصومہ نقوی تنظیمی دورے پر جیکب آباد پہنچیں۔ اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع جیکب آباد میں انہوں نے جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے خواتین کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اور شعبہ خواتین کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع کی طالبات اور تنظیمی خواہران سے خطاب کی ایک نشست ہوئی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور جامعہ بعثت ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری علامہ سید مہدی کاظمی نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع کی پرنسپل محترمہ رقیہ سلطانہ نے معزز مرکزی صدر شعبہ خواتین کے لئے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہے۔ جن کی دینی تعلیم و تربیت معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب حکم خدا اور حکم قرآنی ہے اور یہ سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا اور سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی سنت ہے۔ مسلم خواتین اپنے پردے اور حجاب کی حفاظت کرکے اسلام دشمن سامراجی ثقافت کو شکست دیں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتینِ انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے۔ خواتین کی تعلیم و تربیت ہی سے معاشرے میں انقلاب برپا ہوتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں شعبہ خواتین نے شہدائے کوئٹہ کے دھرنے اور انتخابات جیسے حساس مواقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زینبی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید مہدی کاظمی نے کہا کہ جب تک کسان گندم کے دانے کو مٹی میں نہ چھپائے اس وقت تک گل و گلزار ممکن نہیں دانہ خود کو مٹی میں ملا کر بقاء اور عروج پاتا ہے یہ بظاہر دانے کے لئے فناء جبکہ در اصل بقاء ہے۔ شہدائے راہ خدا بھی بظاہر شہید ہوتے ہیں مگر وہ دائمی زندگی اور بقاء کا راز پا لیتے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر کی زیر صدارت شعبہ خواتین کی تنظیمی فعالیت سے متعلق بھی اجلاس منعقد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button