پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا والی خراساں حضرت امام رضاؑؑکے یوم ولادت کے موقع پرعالم اسلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامت کے آٹھویں تاجدار، والی خراساں حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے محبانِ محمد و آل محمد علیھم السلام کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا امام رضا علیہ السلام کی حکمت، تدبر اور دانش کو مشعل راہ بنانا ہر دور کی ضرورت ہے۔امام علیہ السلام کے حکیمانہ طرزِ عمل کی بدولت مخالفین کے دورِحکومت میں بھی مکتب اہل بیت ع کو فروغ ملتا گیا۔امت مسلمہ جن کٹھن ترین حالات سے گزرہی ہے اس سے نکلنے کے لیے تعلیمات اہل بیت ع پر عمل کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ اگر مسلم امہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی الہی تعلیمات پر عمل کرے تو طاغوت و استعمار کے اسلام دشمن منصوبے خاک میں مل جائیں گے۔دین اسلام کے حقیقی پیروکار باوفا اور جرات مند ہوتے ہیں۔انہیں ابلیسی و نمرودی ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button