دنیا

امریکہ کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں اُٹھانے کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان سامنے آیا ہے، جس میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں پابندیاں جلد نرم کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیویارک میں امریکی وزارت خارجہ کی معاون نائب سیکریٹری ایلس ویلز نے صحافیوں کو بتایا کہ صدرٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی ہے۔

امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیاء ایلس ویلز نے بھارت پر زور دیا ہے کہ کشمیر میں پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔

ایلس ویلز نے کہا کہ جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر گرفتاریوں اور پابندیوں پرامریکہ کو تشویش ہے، بھارت زیرحراست افراد کو رہا کرے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے تاکہ پاک بھارت کشید گی کم ہو۔

ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا اگر پاکستان اور بھارت تیارہوں تو امریکی صدر ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ بھارت طویل عرصے سے کشمیر پر ثالثی کو مسترد کرتا آرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button